12 دسمبر 2011 - 20:30

اسلامی جہموریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے شام کی حکومت گرانے کے لئے اربوں ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے۔

ابنا: علاءالدین بروجردی نے شام کی حکومت اور ملت کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے شام کی حکومت کو گرانے کے لئے اربوں ڈالر کا بجٹ مختص کیا ہے تاکہ ان کے سامنے مزاحمت کا ایک محاذ ختم ہوجائے۔

بروجردی نے شام کے خلاف ترکی کے موقف کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انقرہ کے حالیہ دورے میں شام کے خلاف ترکی کے موقف پر ملت ایران کی ناراضگي سے ترک حکام کو آگاہ کیا تھا۔قابل ذکر ہے کہ امریکہ، صہیونی ریاست اور ان کے مغربی اتحادیوں کے ساتھ ساتھ بعض عرب ممالک بھی شام میں بدامنی کی حمایت کر رہے ہیں اور شام کی حکومت کو گرانا چاہتے ہیں جو صہیونی ریاست کی توسیع پسندی کے خلاف فرنٹ لائن میں ہے۔...........

/169